ابنا: کیری نے اپنی طرف سے کہا کہ کانفرنس کی تاریخ کے بارے میں حتملی فیصلہ اقوام متحدہ کو کرنا ہوگا۔ روس کے وزیر خارجہ کے مطابق روس اور امریکہ شامی حکام اور حزب اختلاف کو آپس میں مذاکرات شروع کرنے کی جانب مائل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ سرگئی لاروو کے مطابق بہت ضروری ہے کہ مجوزہ بین الاقوامی کانفرنس میں باوقار شخصیات پر مشتمل وفد شامی حزب اختلاف کی نمائندگی کرے۔ روس کے وزیر خارجہ نے یاد دہانی کرائی کہ شامی حزب اختلاف اور انقلابی قوتوں کے اتحاد نے کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی لیکن ایک دن بعد اپنا ارادہ بدل دیا۔
.......
/169